لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام ارض وطن کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے ایک طویل عرصے سے قربانیاں دے رہے ہیں۔میری تمام اسلامی ممالک سے اپیل ہے کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک آزادی میں ان کا بھرپور ساتھ دیں۔اسرائیل نہ صرف قابض ہے بلکہ اس عرصہ میں اس نے فلسطین کی مظلوم عوام، بچوں، خواتین ہر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں۔ صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے جسمانی قتل عام کے ساتھ ان کا معاشی قتل عام بھی کیاہے۔پوری امت مسلمہ ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گی۔
فلسطینی عوام آزادی ، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں:عابد حسین
Oct 09, 2023