قوت ایمانی پرانحصار فلسطینیوں کاواحدہتھیار ہے:ناصراقبال

Oct 09, 2023

 لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا ہے کہ قوت ایمانی پرانحصار فلسطینیوں کاواحدہتھیار ہے۔ عہدحاضر میں فلسطینیوں سے بڑھ کرکوئی بہادر اورنڈر قوم نہیںدیکھی۔ ان کے شیرخوار بچے بھی اپنے ایک ہاتھ میں فیڈرجبکہ دوسرے ہاتھ میں پتھر اٹھائے تحریک آزادی میں شریک ہیں۔ دنیا بھر کے باضمیر انسان اہل فلسطین کے حامی ہیںتاہم شیاطین کااسرائیل کی طرف جھکاﺅ فطری ہے۔ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی بربریت کیخلاف فلسطینیوں کی آبرومندانہ استقامت کے بعد جرا¿تمندانہ مزاحمت مستحسن ہے۔ مسلمان حکمران قرآن مجید کی تعلیمات کودیکھتے ہوئے فلسطینیوں کی اس مرحلے پر بھرپورمددکریں۔دنیا کی نام نہادمقتدرقوتوں نے غاصب اسرائیل کوفلسطینیوں کاناحق قتل جبکہ ان کی آبادیاں مسمارکرنے سے نہیں روکا۔ لہٰذاءاخلاقیات کی روسے وہ قاتل اسرائیل کی حمایت کاحق نہیں رکھتیں۔

مزیدخبریں