فلسطینیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز،اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا حق تھا:عبدالغفور حیدری

Oct 09, 2023

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے اور ظلم برداشت کرتے طویل عرصہ گذر گیا۔ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تو انھوں منہ توڑ جواب دیاہے جو حماس کا حق ہے۔ پوری دنیا حملوں کی حمایت کرنی چاہیے اور اسرائیلی درندگی کی مذمت کرتی چاہئے۔ اسرائیل کی جارحیت حد سے بڑھ چکی ۔حماس کے جوابی حملے فطری ہیں۔ سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے برطانیہ میں کہا کہ یورپی یونین یہودیوں اور امریکہ کی لونڈی بن گئی ہے۔ قبضہ فلسطین پر ہوا۔ خون مسلمانوں کا بہہ رہا ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اوّل پر قبضہ ہے۔ مسلم ا±مّہ اور او آئی سی کیوں خواب غفلت کا شکار ہے۔جمعیت علماءنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہے گی۔

مزیدخبریں