جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات گوندل ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی مقرر

لاہور(نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر خضر حیات گوندل کو ڈائریکٹر شعبہ ایمرجنسی لاہور جنرل ہسپتال مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایک سرجن ڈاکٹر کو ایمرجنسی کا سربراہ مقرر کرنے سے اس شعبے کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ پروفیسر خضر حیات گوندل کو ایمرجنسی وارڈ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے تاکہ وہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری اور ڈسپلن کے معاملات بہتر طور پر چلا سکیں۔ اس موقع پر پروفیسر خضر حیات گوندل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ایمرجنسی وارڈ کے ہر شعبے میں موومنٹ رجسٹر رکھوایا جائے گا تاکہ سٹاف کی موجودگی سے متعلق کسی قسم کا مسلہ نہ پیدا ہو سکے۔ ڈی ایم ایس کا دفتر حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے مطابق مریضوں کیلئے ہر وقت کھلا رہنا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...