لاہور(خصوصی نامہ نگار )سانحہ مستونگ کیخلاف بلوچ مدرسہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مولانا احمدرضا،مولانا طاہر جلالی،مولاناصدرالدین شاہ،علامہ لیاقت بلوچی نے مظاہرے کی۔ مظاہرے میں مولانا فاروق احمد،مولانا نثار احمد،مولانانصیربنگلزئی،مجلس اشاعت اسلام کے عہدیداران بھی شریک شریک ہوئے۔مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ سانحہ مستونگ کے متاثرہ خاندانوں کی مالی اعانت کی جائے۔سانحہ مستونگ کے ماسٹرمائنڈ اورسولت کاروں کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔