شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک میاں طارق جمیل نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ کیا اورڈرائیونگ لائسنسوں کے اجراءکے امور کا جائزہ لیا اس موقع پر موٹر وہیگلز ایگزیمینر آفیسر رانا احمد سعید اورانچارج لائسنسنگ برانچ نوید خان بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنسوں کے امیدواروں سے لئے جانے والے کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹوں کا بھی جائزہ لیا اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا ۔