شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے و امیدوار پی پی 137پیر سید اشرف رسول نے کہا ہے کہ نواز شریف کا 21 اکتوبر کوملک بھر کے عوام بھرپور استقبال کریں گے‘ قوم کابرا وقت گذر چکا ہے میاں نواز شریف کی آمد کے بعد عوام کی مایوسی کا خاتمہ ہوگا ہمیں جس گھڑی کا انتظارتھا وہ وقت آن پہنچا ہے اور ہمارے قائد واپس اپنے وطن آ رہے ہیں۔