شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ایڈیشنل چارج دے دیا گیا جنہوں نے آف کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ان کے پیش رو ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور کا گزشتہ روز تبادلہ کردیا گیا تھا مگر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے طور پر کسی آفیسر کی تعیناتی سامنے نہیں آسکی تھی۔