گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ماڈل ٹاﺅن پولےس نے ڈور پھرنے سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ مےں پہلی مرتبہ اصل پتنگ باز اور پتنگ فروش کو گرفتار کر لےا ،تفصےلات کے مطابق ےکم اکتوبر کو ڈنگہ پھاٹک کے قرےب نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا 22سالہ مصطفی فےصل گلے مےں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث جاں بحق ہو گےا تھا اس افسوسناک واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لےا تھاجس پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولےس نے تکنےکی بنےادوں پر تفتےش کا دائرہ وسےع کرتے ہوئے پتنگ بازی کرنےوالے حافظ محسن اور ڈور بےچنے والے عمران کو گرفتار کر لےا ہے ،پولےس کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور اور ملزم کے گھر سے پکڑی گئی ڈور اےک ہی ہے ۔