نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار )بزم نعت رحمت اللعالمین نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام ردائے زہرہ سکیم کے تحت پچیس یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی، تمام دلہنوں کو ضروریات زندگی کی اشیاءپر مشتمل سوادولاکھ روپے کا سامان دیا گیا جبکہ دلہوں کو بزم کی جانب سے سلامی کے طور پر نقدی ،گھڑیاں اور تحائف دئیے گئے نوبیاہتا جوڑوں کے اہل خانہ بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ اظہر قیوم ناہرا سابق ممبر قومی اسمبلی، اوورسیز پاکستانی شخصیات سیٹھ محمد لطیف،محمد بابر،جابر محموداور مجاہد علی کے علاوہ معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجودتھی دولہوں کے دوست اور عزیز ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ،بزم کے ارکان نے پھولوں کی مالائیں پہنا کر دولہوں کا اسقبال کیا ،تمام مہمانوں کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا بزم نعت کے سربراہ راو¿ امجد علی خاں نے بتایا کہ گزشتہ سالوں میں بزم نعت کے زیراہتمام 338مستحق اور یتیم بچیوں کی شادیاں کروائی جاچکی ہیں اور آج کی 25شادیوں کے بعد363 دلہنیں پیا دیس سدھار گئیں،تقریب کے اختتام پرتمام نوبیاہتا جوڑوں کی بہتر ازدواجی زندگی کیلئے خصوصی دعاءکروائی گئی۔