گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سجادہ نشین دربار عالیہ خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن حضرت خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ برہان الدین عثمانی اورپیر غلام رسول اویسی نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی کا کائنات، ارض و سما میں ذکر بلند کیا ہے، اسلام، قرآن اور حضرت محمد مصطفیؓ کی ذاتِ گرامی سے اللہ کی باغی قوتیں خوفزدہ ہیں، کشمیر و فلسطین کے مظلوم انسانوں کی آزادی کے لیے ملت اسلامیہ کو اپنا فرض ادا کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 61پےپلز کالونی مےں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ محفل نعت و ذکر رحمت العالمین کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان پیرزادہ برھان الدین احمد عثمانی،چےئرمن علما مشائخ رابطہ کونسل پنجاب پیر غلام رسول اویسی،ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوا ، بلا ل قدرت بٹ،سےد عمر فاروق گےلانی ، محمد انیق حسن رندھاوا ، فرقان عزےز بٹ ،حافظ نعیم فہیم ،خرم سلےم کھوکھر سمیت ملک کے نامور قرا اور نعت خواں حضرات نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ پاکستان ریاست مدینہ کے اسلامی، فلاحی، انقلابی نظام کے نفاذ کے لیے قائم ہوا، قرآن و سنت کی بنیادوں سے انحراف کی وجہ سے ذلت و رسوائی ہمارا مقدر بنی ہوئی ہے۔