حافظ آباد:انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے پہلی میراتھن ریس کا انعقاد

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر فارو ق وڑائچ مہمان خصوصی تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم نبیلہ چیمہ ،تحصیل سپورٹس آفیسر میڈم فائزہ ،اسسٹنٹ کمشنر منور حسین ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفا ق رسول ، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر محمد عدنان نوا، محکمہ تعلیم ، سول ڈیفنس، صحت کے افسران بھی تقریب میںشریک تھے۔ساڑھے 4کلومیٹر پہلی میراتھن ریس اتھیلیٹ اسامہ نے جیت لی۔میراتھن ریس میں400 اتھلیٹس نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرعمر فار و ق وڑائچ نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین کی کاوش سے پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جو قابل ستائش ہے ۔میراتھن ریس کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر پنجاب کا روایتی گھوڑا ڈانس بھی پیش کیا گیا ،پہلی پوزیشن پر 25ہزار ، دوسری پر 15 ہزاراور تیسری پوزیشن پر 10 ہزارجبکہ چوتھی سے دسویں پوزیشن تک آنے والوں کے فی کس پانچ پانچ ہزار نقد انعام دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن