فیروز والہ،شیخوپورہ(نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)الیکشن میں عوامی اعتماد کی بنا پر ہی اکثریت حاصل کر کے برسر اقتدار آئے گی اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ان بحرانوں سے نکال کر ایک مرتبہ پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے جن لوگوں نے ملکی سا لمیت کے خلاف سازش کی اس کا رزلٹ ان کے سامنے آچکا ہے۔ میاں نواز شریف کی آمد کے بعد عوام کی مایوسی کا خاتمہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ عبدالمالک میں تنظیمی کنونشن بسلسلہ آمد میاں نواز شریف منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا استقبال نہیں بلکہ قومی ریفرنڈم ہوگا ۔پاکستان مسلم لیگ ن منیارٹی ونگ کے ضلعی کوآرڈینیٹر چوہدری وسیم انجم سندھو کی طرف سے نظام پورہ ڈھاکہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نواز لیگ کے مرکزی سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کی۔ کنونشن میں حاجی طارق محمود ڈوگر، رانا انوارالحق، میاں عبدالرﺅف، محمود اختر گورایہ، عطیہ افتخار بیگ، جاوید چھرا، چوہدری عظیم ،عثمان سہوترا،رانا عبدالقادر، زوہیب گل و دیگر نے شرکت کی۔
مسلم لیگ ن الیکشن میں اکثریت حاصل کر کے برسر اقتدار آئےگی :رانا تنویر
Oct 09, 2023