مصر میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2اسرائیلی سیاح ہلاک، ایک زخمی

قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کے شہر اسکندریہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی سیاح ہلاک ہو گئے۔مصر کے وزیر داخلہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 اسرائیلی سیاحوں سمیت ایک مصری شہری بھی جاں بحق ہوا جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تھا اور حادثے کے مقام پر ایمبولینسز بھی پہنچ گئیں تھی جنہوں نے مرنے والوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کرنے والے مصری پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ حملہ اسرائیل میں فلسطین پر کیے جانے والی بمباری کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق مصر اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات اچھے ہیں اور مصر نے طویل عرصے سے اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالث کے طور پر کام کیا ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل مخالف جذبات ملک میں بہت زیادہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...