لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی ٹیم اگرآئی سی سی ورلڈکپ فائنل تک رسائی حاصل کرلیتی ہے تو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ہر حال میں فائنل دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا نام اَمت شاہ اور انکے بیٹے جے شاہ کی بھی فائنل میں شرکت یقینی ہے۔ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا فائنل احمد آباد میں موجود دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم’ میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔