شمالی وزیرستان: فورسز سے مقابلہ، دہشتگرد ہلاک، کوئٹہ میں بم دھماکہ، منرلز کارپوریشن کا منیجر جاں بحق

اسلام آباد‘ کوئٹہ (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عظیم اﷲ عرف غازی ہلاک ہو گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے سورنج میں پاکستان منرلز ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ایم ڈی سی) کا پراجیکٹ منیجر دیسی ساختہ بم دھماکے میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شابات مرزا کی گاڑی مذکورہ علاقے میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہولناک دھماکا ہوا اور ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ دھماکے کی وجہ سے شابات مرزا وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...