جنوری میں الیکشن نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر نکلے گی: نیئر بخاری

 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں انتخابات نہ ہوئے تو پیپلزپارٹی سڑکوں پر نکلے گی، دھرنا دے گی۔ میڈیا پر گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تحفظات پر کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے سوال ہے کہ ملک کون سنبھالے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کے پاس ملک کو چلانے کا کون سا فارمولا ہے؟۔ ہمارے پاس تو آئین کے مطابق الیکشن کا ہی فارمولا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...