عالمی بنک نے 50ہزار سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں پر ٹیکس لگانے کی سفارش واپس لے لی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پسماندہ تنخواہ دار طبقے نے امیر ترین برآمدکنندگان، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو 3 ماہ میں ادا کیے گئے مشترکا ٹیکسوں سے زیادہ ٹیکس دیا۔ترجمان عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ورلڈبینک نے ہفتے کو 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی پر ٹیکس لگانے کی انتہائی متنازع سفارش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے۔ترجمان عالمی بینک نےکہا اس کی سفارش 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تھی جسے حالیہ مہنگائی اور لیبر مارکیٹ کے حالات کی روشنی میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے، عالمی بینک یقینی طور پر موجودہ برائے نام حد میں کسی کمی کی سفارش نہیں کرتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...