پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں غیرقانونی طورپر مقیم افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ صوبائی حکومت نے افغان باشندوں کی جائیداد سے متعلق ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت ذرائع کے مطابق افغان باشندوں نے مقامی لوگوں کے نام پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔ تمام انتظامیہ اور محکمہ مال افغان باشندوں کے پلاٹس کی تفصیلات جمع کرے گا۔ دوسری طرف حکومتی ڈیڈلائن کے بعد خیبر پی کے سے غیرقانونی افغان باشندوں کا انخلاءجاری ہے۔ بارڈر امیگریشن کے مطابق طورخم بارڈر پر روزانہ سینکڑوں افغان خاندان افغانستان منتقل ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز 700 افغان خاندان طورخم کے راستے اپنے وطن واپس چلے گئے۔ اتوار کی چھٹی کے روز بھی افغان خاندانوں کا انخلاءجاری رہا۔ چھٹی کے روز بھی کسٹم اور امیگریشن کا عملہ بارڈر پر موجود رہا۔