عالمی برادری مداخلت کرتے ہوئے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت کو آئے: او آئی سی

Oct 09, 2023

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔او آئی سی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے مداخلت کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوائے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے، علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیلی قبضہ، عالمی قراردادوں کو تسلیم نہ کرناہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے مطابق علاقائی عدم استحکام کی وجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی روزانہ بنیاد پر نسل کشی اور فلسطینی علاقوں پر حملے ہیں۔صیہونی سکیورٹی توڑ کر اسرائیل پر حملہ کرنیوالی 'حماس' کیا ہے؟او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کا تحفظ یقنی بنانے کے علاوہ فلسطینی علاقوں سے صیہونی قبضہ ختم کرانے کے لیے سنجیدہ سیاسی عمل کے لیے تعاون کرے اور اسرائیلی قبضہ ختم کراکر فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔اوآئی سی اعلامیے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے رہائشی عمارتیں تباہ اور بیسیوں فلسطینی شہید ہوئے۔

مزیدخبریں