نواز شریف کے بغیر ملک رُل گیا، اقتدار سے زیادہ مشکلات کے دن دیکھے: مریم نواز

لاہور،حیدرآباد،اسلام آباد(نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ،خبرنگار)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے بغیر ملک رل گیا، ہم لوگوں کے دلوں کو جوڑیں گے۔حلقہ این اے 135 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی آج 8 اکتوبر ہے یا 21 اکتوبر، آج ایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا عالم ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نوازشریف واپس آرہا ہے۔نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے ہیں۔ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7 سال سے پاکستان میں چھائی اداسی امید میں بدلنے جارہی ہے، نواز شریف کے سوا کوئی وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہوں؟َانہوں نے کہا کہ اگر 8 اکتوبر کو یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا ہوگا، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزامات لگائے، ہم ایسے نہیں کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ 4 برس ایسے جوکروں کی حکومت تھی جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اسے اتنی بڑی وزارت ملتی تھی، ہیلتھ کارڈ جس کا ٹھیکیدار آج کوئی اور بنا ہے وہ پروگرام نواز شریف نے بنایا تھا۔مریم نواز نے حیدر آباد میں اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ نواز شریف عوام کیلئے آ رہے ہیں۔ سندھ کے کارکنان کا مینار پاکستان پر انتظار کروں گی۔ کارکنان جلسہ میں سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر آئیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کو اپنے کارکنوں سے پیار ہے۔ بشیر میمن اور مسلم لیگ ن سے پیار کا اظہار دیکھ لیا۔ ملک بھر کے عوام پرجوش ہیں۔ نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے عوام لاہور پہنچیں گے۔علاوہ ازیں مریم نواز نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب فوج کے خلاف اپنی آزادی کے لئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے، عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو ریاستی حل کے سمجھوتوں کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...