اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر سردار محمد طاہر تبسم نے فلسطین کی طرف سے جارح اسرائیل پر حملے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھارت کو اس سے سبق حاصل کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے قتل عام، ظلم و جبراور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور عرب ممالک کے حکمرانوں کی سردمہری سے تنگ آ کر انتہائی قدم اٹھایا ہے جو قابل تعریف ہے۔مشرق وسطی میں جارحیت کا مرتکب اسرائیل ہے فلسطینی اپنے حق آزادی کے لئے اٹھے ہیں۔یہ حق انہیں اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں نے دیا ہوا ہے۔مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کا امن فلسیطینی اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دئیے بغیر ممکن نہیں ہے اگر عرب ممالک اب بھی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ نہیں دیتے تو پھر انہیں اگلے مرحلے میں انہیں خطے میں انتشار کے لئے تیار رہنا چاہئے۔