21 اکتوبر پاکستان میں تبدیلی کے آغاز کا دِن ہے، طارق فضل چوہدری

Oct 09, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) اسلام اباد نے حلقہ این اے 53 ، سرائے خربوزہ، اسلام آباد میں سیاسی پاور شو کیاجلسہ سے سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ ن اسلام اباد کے صدرڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا اور انجم عقیل خان نے خطاب کیا ڈپٹی میئر اسلام آباد راجہ رفعت اقبال کی سربراہی میں جلسے کا اہتمام کیاگیا، ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان میں تبدیلی کے آغاز کا دِن ہے ،نوازشریف نے ہمیشہ وعدے پورے کئے نوازشریف کے ہر دور میں عوام کو ریلیف ملا،بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ مہنگائی، معاشی بدحالی، دہشت گردی سب نوازشریف ختم کرے گاعوام کا لیڈر صرف نوازشریف ہے2013 سے 2018 نہ آتا ، تو مہنگائی نہ آتی 2013 سے 2018 نہ آتا تو معاشی بدحالی نہ آتی عقیل انجم نے کہا کہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کی طرح دہشت گردی بھی ختم کی نوازشریف پاکستان کی کامیابی ، عوام کی معاشی ترقی کا نام ہے،پاکستان کو بحران سے نکالنا ہے تو نوازشریف کو وزیراعظم کو بناناہو گا۔

مزیدخبریں