اسلام آباد(خبرنگار)واہ کینٹ،لالہ رخ بستی میں سٹریٹ لائٹس بند علاقہ سرشام اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ،اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر شہری کو لوٹ بھی لیا جاتا ہے عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ رہائشی علاقوں میںسٹریٹ لائٹس روشن کروائے،بستی لالہ رخ کے رہائشی طاہرمحمود،اخلاق احمد،الطاف حسین،شیخ نعیم اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بستی لالہ رخ اور گردونواح میں شام ہوتے ہی سٹریٹ لائٹس کی بندش کیوجہ سے علاقہ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکینوںں کو شدید مشکلات کا سامنہ ہے انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ رہائشی علاقوں میں روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔