بڑھتی مہنگائی ، غریب عوام کی چےخےں نکل گئےں،چوہدری محمد منیر

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) وائس پریزیڈنٹ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی و ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی چوہدری محمد منیر نے کہا ہے کہ روزبروز بڑھتی مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے حکومت پنجاب کو چاہیے کہ فوری طور پر غریب عوام کیلئے رعایتی نرخوں پر آٹے کی فراہمی کاسلسلہ دوبارہ شروع کرے اور سبسڈائز ڈآٹے کاکوٹہ بھی بڑھائے،چوہدری محمد منیر نے کہا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی کی 12رکنی کابینہ ہے جنہوں نے راولپنڈی ڈویژن کے ہر بازار میں فوکل پرسن نامزد کررکھے ہیں اس وقت پورے ڈویژن میں مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے85 فوکل پرسن ہیں، سرکاری طور پر جو بھی اشیا ءہمیں ملتی ہیں وہ ان فوکل پرسنز کے حوالے کی جاتی ہیں جو اپنے بازار کی ہر دکان کو مہیا کرتے ہیں جہاں سے سرکاری طورپر ملنے والی سبسڈائز اشیا ءعوام کو فراہم کی جاتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہم ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس جاتے ہیں تو وہاں مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے مسائل اور عوام کو ریلیف فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہوتی ہے اس پر ہم نے فیصلہ کیا کہ مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن کے حکومت کیساتھ جو بھی معاملات ہوتے ہیں انہیں بہتر انداز میں اسی صورت پیش کیاجاسکتا ہے جب ہم کوئی تنظیم بنالیں، اس پر مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن قائم کی گئی محمد سلیم بٹ ایسوسی ایشن کے بانی صدر ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ آل پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی بھی ہیں، 12رکنی کابینہ میں زیادہ تروہی ممبران ہیں جنہوں نے اس ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی۔

ای پیپر دی نیشن