سیرت النبی پر عمل کرکے ہم سرخرو ہو سکتے ہےں،مقررےن

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام رانا محمد اشفاق صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی ڈویژن کی میزبانی میں لیاقت روڈ پر سیرت النبی کانفرنس منعقد کی گئی، مولانا امیر حمزہ، علامہ ناصر مدنی، مولانا منظور احمد، مولانا بشیر احمد خاکی، پروفیسر عبد الستار بھٹی، مولانا ابو محمد سلفی، شرجیل میں صدر انجمن تاجران و شہریان راولپنڈی، علامہ سیداظہار بخاری، قاضی عبدالرشید ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ ،پنجاب، سید زاہد ہمدانی جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی، ثنا اللہ خان امیدوار PP-16، شاعر اسلام عبداللہ سلفی، احسان اللہ منصور صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ، چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد اور علی عمران شاہین نے کہا کہ سیرت النبی کا تقاضا یہ ہے کہ ہمارے تاجر، ہمارے حکمران اور ہر مسلمان اس کو اپنائے، حکمران رات کو سیرت النبی کے جلسوں میں شرکت کرتے ہیں لیکن دن کو اسلام کے خلاف قانون کے بل پاس کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن