نواز شریف 21اکتوبر کو عوام کو جامع مو¿ثر معاشی پلان دینگے: اشرف بھٹی

لاہور( کامرس رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نواز شریف 21اکتوبر کو عوام کو جامع اور موثر معاشی پلان دیںگے اور عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اس پر بلا تاخیر عمل شروع کیا جائے گا۔تاجر برادری سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا شایان شان استقبال کرے گی۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیداروںنے تمام مارکیٹوں میں تاجروں کو متحرک کرنے کیلئے سر گرمیاں شروع کر دی ہیں۔ 21 اکتوبر کو تاجرکنونشن منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ مختلف تاجر تنظیمیں نواز شریف کے بھرپور استقبال کیلئے اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور رواں ہفتے سے اس میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ نواز شریف وڑن رکھنے والے قومی لیڈر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...