عالمی نمائش :قالینوں کی برآمدات میں 20فیصد اضافے کا امکان : عثمان اشرف

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے کہا ہے کہ لاہور میں منعقدہونے والی 3 روزہ عالمی نمائش کی وجہ سے نومبر اور دسمبر میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں 15سے20فیصد اضافے کا امکان ہے۔ نمائش میں غیر ملکی خریداروں کی بھرپور شرکت اور گہری دلچسپی انتہائی حوصلہ افزاءہے۔ بھرپور مالی اور تکنیکی تعاون دینے پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے شکر گزار ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے 4سے6اکتوبر تک منعقدہونے والی عالمی نمائش کی کامیابی کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ نمائش میں شرکت کرنے والوںکو خیر سگالی کے طور پر خطوط ارسا ل کئے جائیں جس سے روابط کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن