پھل، سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور، من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور( کامرس رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں اور گلی محلوں میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ عروج پر رہا۔ آلو شوگر فری درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میں قیمت87روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر 100روپے تک فروخت جاری رہی ، آلو شوگر فری درجہ دوم75کی بجائے90، آلو شوگر فری درجہ سوم65کی بجائے75،پیاز درجہ اول105کی بجائے130، پیاز درجہ دوم95کی بجائے110، پیاز درجہ سوم85کی بجائے90،ٹماٹر درجہ اول120کی بجائے150،ٹماٹر درجہ دوم110کی بجائے130،ٹماٹر درجہ سوم90کی بجائے100،لہسن دیسی290کی بجائے370سے380،لہسن ہرنائی450کی بجائے500سے520،ادرک تھائی لینڈ1280کی بجائے1400،ادرک انڈونیشیائ1060کی بجائے1200،کھیرا فارمی74کی بجائے90،میتھی 225کی بجائے250سے260،بینگن115کی بجائے140سے150،بند گوبھی125کی بجائے150،پھول گوبھی145کی بجائے180،پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول190کی بجائے 270 سے 280، سیب گاچہ درجہ دوم125کی بجائے180سے 200، سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے140سے 150،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول215کی بجائے 300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم135کی بجائے200، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم100کی بجائے150سے160،کیلا درجہ اول درجن130کی بجائے200، کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے150سے160، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے100،امرود درجہ اول135کی بجائے150، امرود درجہ دوم85کی بجائے100روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن