نگران نام کے‘ سندھ میں اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت جاری ہے: ایاز پلیجو

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے حیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 ءاور 2018ءکے الیکشن میں سندھ میں بھرپور دھاندلی کی گئی۔ نگران نام کے ہیں سندھ میں اب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت جاری ہے۔ سندھ اور ملک سے تمام غیرقانونی تارکین وطن واپس بھیجے جائیں۔ ملک معاشی بحران میں ہے‘ اس سے نکلنے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔ بڑے گھروں‘ بڑی دکانوں‘ بڑی گاڑیوں‘ بڑی زمینوں کے مالکان سے ٹیکس لیں۔ احتساب عدالتوں سے سندھ کے کرپشن مقدمات میں ریلیف کیوں دیا جا رہا ہے۔ تمام کرپٹ افسر اور سیاستدان گرفتار کئے جائیں۔ معصوم بچیوں‘ صحافیوں اور دیہاتیوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کئے جائیں۔ ڈیجیٹل مردم شماری رد کرتے ہیں۔ سندھ کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے۔ سندھ پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ملک میں میرٹ‘ احتساب‘ امن اور برابری چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن