اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی صحت کا عالمی دن 10اکتوبر کو منایاجائیگا۔ فاﺅنڈیشن آف مینٹل ہیلتھ کی جانب سے رواں سال ذہنی صحت کے عالمی دن کا موضوعذہنی صحت بین الاقوامی انسانی حق ہے منتخب کیاگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی تحقیق کےمطابق دنیا بھر میں تقریبا ایک ارب جبکہ پاکستان میں 10فیصد افراد مختلف ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔ ان میں سے 70فیصد افراد کو درکار طبی سہولیات میسر نہیں ہیں ۔ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری ، نجی اور غیر سرکاری و تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز کا انعقادکیا جائیگا ، جسکا مقصد ذہنی صحت کے حوالہ سے عوام میں شعوراجاگر کرنا ہے۔