اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے فیڈرل سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ سندھ میں آبپاشی سے متعلق ایمرجنسی بحالی کا منصوبہ منظور کر لیا۔ اے ڈی بی کی مدد سے منصوبے پر 19 کروڑ 33 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ سندھ میں انفراسٹرکچر اور روزگار کی بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔ عالمی بنک کی فنڈنگ سے 26 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔ کے پی کے میں آبپاشی ڈرینج سسٹم اور سیلاب سے تحفظ کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ اے ڈی بی منصوبے کیلئے 6 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز دے گا۔ بلوچستان میں آبپاشی‘ انفراسٹرکچر کے ایک اور منصوبے پر 5 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر کا 28 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا منصوبہ منظور کر لیا۔ سندھ میں ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ پنجاب میں ماحولیات‘ میونسپل سروسز کو 18 کروڑ لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ پنجاب میں این 3 شاہراہ اور تباہ شدہ پلوں کی تعمیر پر 14 کروڑ 48 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ سیلاب سے متاثرہ کچھی کینال کی بحالی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبوں کی منظوری
Oct 09, 2023