ہارون آباد(نامہ نگار )ہارون آباد کے نواحی گاﺅں 108 سکس آر میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگا لی چوری کے شبہ میں پکڑے گئے ایک شخص پر بہیمانہ تشدد ویڈیو بھی بناتے رہے۔چوری کے شبہ میں پکڑنے جانے والے شخص پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں باثر افراد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال کا کہنا ہے قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی معاملے کی انکوائری کے بعد تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔
ہارون آباد:چوری کے شبہ میں بااثر افرادکی اپنی عدالت‘ تشدد کی ویڈیو وائرل
Oct 09, 2023