راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نیوس ایئر لائن اٹلی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کر لیا، اٹلی کی ایئر لائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ،اطالوی نیوس ایئر پہلے مر حلے میں لاہور کے لیے ہفتہ وار پرواز شروع کرے گی، کراچی اور اسلام آباد کے لیے فلائٹس چلانے کے لیے بھی ایئرلائن نے دلچسپی ظاہر کر دی،سی اے اے سے اجازت ملتے ہی اطالوی ایئر لائن پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی، یورپی ملک کی نئی ایئر لائن آنے سے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کے ساتھ تجارت کو فروغ اور زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔