میانوالی (نمائندہ نوائے وقت) مجاہد ٹا¶ن میانوالی میں مکان سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ ایک مقتول علی حیدر عمر تقریباً 20 سال جبکہ دوسرا ظفر اقبال عمر 50 سال کے لگ بھگ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں مقتول کرائے کے مکان میں تقریباً دو ماہ پہلے منتقل ہوئے ہیں۔ ڈی پی او مطیع اللہ خان جائے واردات پر پہنچ گئے۔ فرانزک ٹیم نے واردات کے شواہد جمع کر کے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیں۔
میانوالی میں مکان سے 2 افراد کی نعشیں برآمد
Oct 09, 2023