جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں خلاف قواعد بی ایس کے داخلے کرنے کا انکشاف

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں خلاف قواعد بی ایس کے داخلے کرنے کا انکشاف‘ خلاف قواعد داخلوں کی وجہ سے میرٹ پر سوالات اٹھنے لگے۔ تفصیل کے مطابق جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ نے رواں برس بی ایس ڈگری پروگرامز میں داخلے انٹرمیڈیٹ کے مکمل رزلٹ کی بجائے صرف فرسٹ ائیر کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایڈمشن پالیسی میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی کرلی گئی تھی مگر 16 اگست کو ہونیوالے اجلاس میں سنڈیکیٹ نے ایڈمشن پالیسی اور اکیڈمک کونسل کے منٹس منظور نہ کروائے جا سکے۔ وائس چانسلر نے ہنگامی بنیادوں پر مشروط ایڈوانس منظوری دیدی مگر سنڈیکیٹ کی کمپوزیشن ایسی ہے کہ آمدہ اجلاس میں بھی منظوری مشکل نظر آرہی ہے۔ اس اجلاس میں ایڈمشن پالیسی اور اکیڈمک کونسل کے منٹس منظور نہ ہو سکے تو نئی پالیسی کے مطابق ہونیوالے بی ایس کے تمام داخلوں پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ پہلے ہی ایچ ای سی کی پالیسی نافذ نہ کئے جانے کی وجہ سے جی سی یونیورسٹی کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کے خدشات سر اٹھارہے ہیں اور ایڈمشن پالیسی کا معاملہ صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...