اوکاڑہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے موت کو گلے لگا لیا

Oct 09, 2023

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ میں مبینہ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ متوفیہ تھانہ اوکاڑہ کینٹ کے گاﺅں 11 فور ۔ ایل کی رہائشی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اوکاڑہ کینٹ نے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ تحقیقات کے بعد خاتون کی گھریلو ناچاقی کے اسباب اور موت کے بارے میں اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں