لاہور(سپورٹس رپورٹر)افغان کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر راشد خان جو اس وقت کرکٹ ورلڈکپک کیلئے بھارت میں موجود ہیں،انہوں نے اپنی ورلڈکپ کی میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔راشد خان نے انسٹاگرام پر زلزلہ متاثرین کی کچھ دلخراش تصاویر شیئر کیں اور لکھا 'میں نے افغانستان کے مغربی صوبوں (ہرات، فراہ اور بادغیس) میں آنے والے زلزلے کے المناک نتائج کے بارے میں سنا جس کا مجھے بے حد افسوس ہے۔میں متاثرہ لوگوں کی مدد کیلئے کرکٹ ورلڈکپ کی اپنی تمام میچ فیس عطیہ کر رہا ہوں، جلد ہی ہم ان لوگوں سے رابطہ کرنے کیلئے ایک فنڈ ریزنگ مہم شروع کریں گے جس سے ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جا سکے گی۔
راشد خان کا افغان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے میچ فیس عطیہ کرنے کا اعلان
Oct 09, 2023