لاہور( این این آئی)24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 143 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 52 ،راولپنڈی میں 47 ،ملتان میں 10 ،گوجرانوالہ میں 11 ،فیصل آباد میں 10 ،شیخوپورہ میں 3 ،قصور میں 2جبکہ گجرات، چکوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور اور راجن پور میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 118 مریض زیر علاج ہیں۔