بھارتی صوبے میں نیپا وائرس کی اطلاع‘چمگادڑسے پاکستان آسکتا ہے: ادارہ صحت

اسلام آباد (نیٹ نیوز‘خبر نگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے نیپا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ این آئی ایچ اسلام آباد نے وفاق اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو نیپا وائرس سے متعلق انتباہی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے نیپا وائرس پاکستان منتقل ہو سکتا ہے۔ متاثرہ چمگادڑ کے کھائے پھل سے نیپا وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ہے۔ نیپا وائرس متاثرہ چمگادڑ، سور سے انسان کو منتقل ہوتا ہے، جس کی علامات 5 تا 10 دن تک رہ سکتی ہیں۔ سر درد، بخار، سانس لینے میں دشواری، جی متلانا، قے، پٹھوں میں درد اور غنودگی نیپا وائرس کی علامات ہیں۔ این آئی ایچ کے مراسلے میں کہا گیا کہ ایئر پورٹس، سرحدی مقامات پر مﺅثر سرویلنس یقینی بنائی جائے۔ نیپا وائرس کے علاج کے لیے اینٹی وائرل ویکسین دستیاب نہیں۔

ای پیپر دی نیشن