اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)موجودہ سال چین پاک سیاحتی تبادلوں کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے چا ئنہ میڈ یا گرو پ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام دو دستاویزی فلموں کی رونمائی کی گئی۔ ان دستاویزی فلموں میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خوبصورت مناظر، لاہور کے تاریخی مقامات اور روایتی کھانوں کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔