اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ وہ عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں اور بہت جلد عازمین حج کو اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر سفری سہولتوں کو فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ بھی ہے کہ ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیے بغیر معیار پر سمجھوتہ نہ ہو۔ یہ بات انہوں نے ہوا بازی کے وزیر ایئر مارشل(ر)فرحت حسین ملک سے انکے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کہی۔ اس موقع پر وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ہم نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور عن قریب حجاج کی خدمت میں اچھی خبریں پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہوا بازی سیف انجم، پی آئی اے کے چیئرمین اور ایم ڈی، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری سید عطا الرحمن اور حج ونگ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
عازمین حج کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کو شاں ، انیق احمد
Oct 09, 2023