بیجنگ (اے پی پی):تبت کی ایک چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے امریکی اور ایک نیپالی کوہ پیماہلاک اور 2لاپتہ ہوگئے ہیں ۔برطانوی خبررساں ادارے نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز تبتی چوٹی شیشاپنگما پر برفانی تودہ گرنے سے 1 امریکی اور نیپالی کوہ پیما ہلاک ہو گیا، جب کہ دو دیگر لاپتہ ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں اینا گٹو اور اس کے گائیڈ منگمار شیرپا شامل ہیں اور لاپتہ ہونے والے دو افراد جینا میری اور اس کے گائیڈ ٹینجین شیرپا ہیں۔واضح رہے کہ تبتی پہاڑ شیشاپنگما سطح سمندر سے صرف 8,000 میٹر اونچائی پر دنیا کی 14 ویں بلند ترین چوٹی ہے اس حادثے کے بعد اس پہاڑ پر کوہ پیمائی کی تمام سرگرمیاں ہفتہ تک معطل کر دی گئیں ہیں۔