ریاض (اے پی پی)سعودی کسٹم اتھارٹی نے ریاض کے کنگ خالد اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرہیروئن سمگل کرنے کی کوشیشں ناکام بنا دی، دو مسافروں کے پیٹ سے 1.33 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی کسٹم اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے پروازوں میں دوں مسافروں کوہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1.33 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار دونوں مسافروں کو محکمہ انسداد منشیات کی تحویل میں دیا گیا ہے۔