قبلہ اول کی آزادی تمام مسلمانوں پرلازم ہے،جمعیت علما اہل حدیث

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علما اہل حدیث کے رہنماﺅں نے اپیل کی ہے کہ مسلم حکمران فلسطینیوں کی مددکریں،حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل کے غرور اور ظلم کو خاک میںملا دیا ہے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔قبلہ اول کی آزادی تمام مسلمانوں پرلازم ہے حماس نے اسرائیل اورسعودی عرب گٹھ جوڑناکام بنادیا جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش دیگررہنماﺅںحاجی عبدالغفارسلفی،علامہ عبدالخالق فریدی،،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ غزہ کے فلسطینی مجاہدوں اور حماس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن