اسلام آباد (نا مہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اسلام آباد کے شہریوں کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے اور عوامی تائید سے شہریوں کو مسائل سے چھٹکارہ دلایا جا ئے گا،اسلام آباد مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ، اس کا کو ئی وارث نہیں شہری گوں ناگوں مشکلات کا شکار ہیں، وفاقی دارلحکومت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے تعمیر و ترقی کا سفر رک گیا ہے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی تر جمان ہے اور شہریو ں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے جدوجہد کر ے گی۔