کشمےر تارےخی اور جغرافےائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے،نصر اللہ رند ھاوا

 اسلام آباد(نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ کشمےر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کسی بھی قوم اور ملک کی تشکےل کے لےے تارےخی اور جغرافےائی حقائق اہمےت کے حامل ہوتے ہےں اور کشمےر تارےخی اور جغرافےائی طور پر پاکستان کا حصہ ہے، اگر پاکستان سے کشمیر کو نکال دیا جائے تو پاکستان کی دفاعی پوزیشن ہی بدل جائے گی ۔مسئلہ کشمیر دراصل ہمارا تصور دفاع ہے لہذا کشمیر کو کسی بھی صورت نظر انداز اور فراموش نہیں کیا جاسکتا ، انھوں نے کہا بھارت نے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضہ کیا اور کشمیر کے پانی کو بھی ہم سے چھین لیا ، کشمیر جنت نظیر پر بھارتی افواج کا قبضہ ہے ،یہاں ظلم کی ایک طویل داستان ہے ،لاکھوں لوگ قتل کئے گئے اور وہاں کا پورا نظام تباہ کر دےا گےا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد کے ارکین جنرل کو نسل کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن