وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں بتیس روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 446 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 444 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے203 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 30 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل19 اور427 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو831078(آٹھ لاکھ اکیتس ہزار اٹھہتر) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 40629516 (چار کڑور چھ لاکھ انتیس ہزار پانچ سو سولہ) روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ ہربنس پورہ کے علاقے میں کنکشن کو6504 یونٹس (394883) روپے، ساندہ چشتانہ قصورمیں 5427یونٹس(330946)روپے، صدر قصور میں5694 یونٹس 314650 روپے اور گنڈا سنگھ والا میں کنکشن کو5519 یونٹس، (304977روپے) کی رقم چارج کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں بتیس روز کے آپریشن کے دوران کل 15139 کنکشن چیک کئے گئے، 15003 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے13860 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ کل4825 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوروں کو اب تک31904701 (تین کروڑ انیس لاکھ چار ہزار سات سو ایک) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت 1417888568 (ایک ارب اکتالیس کروڑ اٹھہترلاکھ اٹھاسی ہزارپانچ سو ارسٹھ روپے) ہے۔ واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری۔
Oct 09, 2023 | 11:15