پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت چھوڑدیا

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت چھوڑدیا۔ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دباؤ بڑھ رہا تھا. جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا. زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے. تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ 8 سال قبل زینب عباس نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔پاکستانی پریزینٹرکو قتل کی دھمکیاں بھی موصول ہورہی تھیں۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ ممبئی پولیس کو ای میل موصول ہوئی ہے. جس میں احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ دہشتگروں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت ہمیں 500 کروڑ بھارتی روپے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اڑا دیں گے.ہندوستان میں سب کچھ بکتا ہے تو ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے محفوظ ہیں. آپ ہم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ نے حملوں کو انجام دینے کیلئے متعدد افراد کو سرگرم کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن