برطانوی شخص 170بچوں کا باپ بن گیا

برطانیہ میں بے اولاد جوڑوں کو نطفہ عطیہ کرنے والا ’جو ڈونر‘ نامی شخص 170بچوں کا باپ بن گیا۔ نیوکاسل کا رہائشی جو ڈونر گزشتہ 13سال سے اپنا نطفہ عطیہ کر رہا ہے۔ اس کے نطفے کے ذریعے خواتین آئی وی ایف کا پروسیجر کرواتی اور ماں بنتی ہیں۔

52سالہ جو ڈونر کا کہنا ہے کہ وہ 170بچوں کا باپ بن چکا ہے اور وہ اپنا نطفہ عطیہ کرنے کا کام جاری رکھے گا اور مزید بچوں کا باپ بنے گا۔ غیرمصدقہ رپورٹس کے مطابق جو ڈونر اس وقت برطانوی تاریخ کا سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والا شخص ہے۔

جوڈونر کا کہنا ہے کہ ”نطفہ عطیہ کرنا میرا مشغلہ ہے۔ مجھے سے نطفے کے لیے رابطہ کرنے والی کئی خواتین کے ساتھ میرا مختصر تعلق بھی چلا تاہم جلد ہی میری ہر خاتون سے علیحدگی ہو گئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہوتی تھی کہ وہ اصرار کرتی تھیں کہ میں اپنا یہ مشغلہ اب ترک کر دوں۔میں اپنا یہ مشغلہ اسی وقت چھوڑوں گا جب مجھے کوئی ایسی خاتون مل جائے گی جس کے ساتھ مجھے عشق ہو اور میں اس کے ساتھ تمام عمر گزارنے کی خواہش کروں۔“

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...